ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور گورنمنٹ کالج میں شخصیت سازی پرورکشاپ؛ بھٹکل انجمن کالج کے پروفیسرس کی ریسورس پرسن کی حیثیت سے شرکت

ہوناور گورنمنٹ کالج میں شخصیت سازی پرورکشاپ؛ بھٹکل انجمن کالج کے پروفیسرس کی ریسورس پرسن کی حیثیت سے شرکت

Sat, 01 Oct 2016 18:30:34    S.O. News Service

ہوناور یکم اکتوبر (ایس او نیوز)گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج ہوناور کے بی سی اے سیکشن میں شخصیت سازی پر یک روزہ ورکشاپ منعقد کیا گیا۔جس کا عنوان تھا : 'InfoTech in Business and Skill Development'

 اس ورکشاپ میں مشہور و معروف تربیت کار انجمن کالج کے پروفیسر غنیم محتشم نے ریسورس پرسن کے طور پر شرکت کی۔ان کے ساتھ پروفیسر احید محتشم نے بھی طلباء کی تربیت میں حصہ لیا۔ورکشاپ کے دوران چار سیشنس ہوئے اور اس میں زیادہ تر طلباء کو ان کے اندر پائے جانے والے سٹیج کے خوف پرقابو پانے، اظہار خیال کے لئے بہتر اندازاختیار کرنے، حالات کا صحیح تجزیہ کرنے اورپر اعتماد ہوکر انٹرویوز میں شرکت کرنے کے گرُ سکھائے گئے۔ طلباء کے سامنے Patricia Narayan اور  PC Mustafa جیسے مشہور اور کامیاب بزنس مین کی زندگی کا تجزیاتی مطالعہ پیش کرتے ہوئے بتایاگیا کہ چھوٹے اور غیر معروف مقامات سے آنے والی ان شخصیات نے کس طرح اپنے آپ کوکاروباری دنیا کے سامنے منوالیا ہے۔ اور ان کی زندگی کے کیا اہم نکات ہیں جو ابھرتے ہوئے نوجوانوں کو اپنے ذہن میں رکھنے چاہیئں۔

اس کے علاوہ طلباء کو مختلف موضوعات پر تحریک دینے والی سرگرمیاں انجام دینے کا موقع بھی دیاگیا۔ انٹرویو کی تیاریاں بھی کروائی گئیں اور فرضی انٹرویوز بھی منعقد کیے گئے۔ ساتھ ہی پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ اخلاقی اقدار کے پہلو کو بھی نمایاں کیا گیا۔

ورکشاپ کا افتتاح کالج کی پرنسپال ڈاکٹر سومنگلا بی نائک نے کیا۔پروفیسر ڈونگری صاب اور بی سی اے کے دیگر اساتذہ نے پروگرام کے انعقاد میں بھرپور تعاون کیا۔

 


Share: